1Chronicles 1/29 → |
نوح تک آدم کی اولاد سیت، انوس، | .1 |
قینان، مہلل ایل، یارد، | .2 |
حنوک، متوسلح، لمک، | .3 |
اور نوح تھی۔ نوح کے تین بیٹے سِم، حام اور یافت تھے۔ | .4 |
یافت کے بیٹے جُمر، ماجوج، مادی، یاوان، تُوبل، مسک اور تیراس تھے۔ | .5 |
جُمر کے بیٹے اشکناز، ریفت اور تُجرمہ تھے۔ | .6 |
یاوان کے بیٹے اِلیسہ اور ترسیس تھے۔ کِتّی اور رودانی بھی اُس کی اولاد ہیں۔ | .7 |
حام کے بیٹے کوش، مصر، فوط اور کنعان تھے۔ | .8 |
کوش کے بیٹے سِبا، حویلہ، سبتہ، رعمہ اور سبتکہ تھے۔ رعمہ کے بیٹے سبا اور ددان تھے۔ | .9 |
نمرود بھی کوش کا بیٹا تھا۔ وہ زمین پر پہلا سورما تھا۔ | .10 |
مصر ذیل کی قوموں کا باپ تھا: لودی، عنامی، لِہابی، نفتوحی، | .11 |
فتروسی، کسلوحی (جن سے فلستی نکلے) اور کفتوری۔ | .12 |
کنعان کا پہلوٹھا صیدا تھا۔ کنعان اِن قوموں کا باپ بھی تھا: حِتّی | .13 |
یبوسی، اموری، جرجاسی، | .14 |
حِوّی، عرقی، سینی، | .15 |
اروادی، صماری اور حماتی۔ | .16 |
سِم کے بیٹے عیلام، اسور، ارفکسد، لُود اور اَرام تھے۔ اَرام کے بیٹے عُوض، حول، جتر اور مسک تھے۔ | .17 |
ارفکسد کا بیٹا سلح اور سلح کا بیٹا عِبر تھا۔ | .18 |
عِبر کے دو بیٹے پیدا ہوئے۔ ایک کا نام فلج یعنی تقسیم تھا، کیونکہ اُن ایام میں دنیا تقسیم ہوئی۔ فلج کے بھائی کا نام یُقطان تھا۔ | .19 |
یُقطان کے بیٹے الموداد، سلف، حصرماوت، اِراخ، | .20 |
ہدورام، اُوزال، دِقلہ، | .21 |
عوبال، ابی مائیل، سبا، | .22 |
اوفیر، حویلہ اور یوباب تھے۔ یہ سب اُس کے بیٹے تھے۔ | .23 |
سِم کا یہ نسب نامہ ہے: سِم، ارفکسد، سلح، | .24 |
عِبر، فلج، رعو، | .25 |
سروج، نحور، تارح | .26 |
اور ابرام یعنی ابراہیم۔ | .27 |
ابراہیم کے بیٹے اسحاق اور اسمٰعیل تھے۔ | .28 |
اُن کی درجِ ذیل اولاد تھی: اسمٰعیل کا پہلوٹھا نبایوت تھا۔ اُس کے باقی بیٹے قیدار، ادبئیل، مِبسام، | .29 |
مِشماع، دُومہ، مسّا، حدد، تیما، | .30 |
یطور، نفیس اور قِدمہ تھے۔ سب اسمٰعیل کے ہاں پیدا ہوئے۔ | .31 |
ابراہیم کی داشتہ قطورہ کے بیٹے زِمران، یُقسان، مِدان، مِدیان، اِسباق اور سوخ تھے۔ یُقسان کے دو بیٹے سبا اور ددان پیدا ہوئے | .32 |
جبکہ مِدیان کے بیٹے عیفہ، عِفر، حنوک، ابیداع اور اِلدعا تھے۔ سب قطورہ کی اولاد تھے۔ | .33 |
ابراہیم کے بیٹے اسحاق کے دو بیٹے پیدا ہوئے، عیسَو اور اسرائیل۔ | .34 |
عیسَو کے بیٹے اِلی فز، رعوایل، یعوس، یعلام اور قورح تھے۔ | .35 |
اِلی فز کے بیٹے تیمان، اومر، صفی، جعتام، قنز اور عمالیق تھے۔ عمالیق کی ماں تِمنع تھی۔ | .36 |
رعوایل کے بیٹے نحت، زارح، سمّہ اور مِزّہ تھے۔ | .37 |
سعیر کے بیٹے لوطان، سوبل، صِبعون، عنہ، دیسون، ایصر اور دیسان تھے۔ | .38 |
لوطان کے دو بیٹے حوری اور ہومام تھے۔ (تِمنع لوطان کی بہن تھی۔) | .39 |
سوبل کے بیٹے علیان، مانحت، عیبال، سفی اور اونام تھے۔ صِبعون کے بیٹے ایّاہ اور عنہ تھے۔ | .40 |
عنہ کے ایک بیٹا دیسون پیدا ہوا۔ دیسون کے چار بیٹے حمران، اِشبان، یِتران اور کِران تھے۔ | .41 |
ایصر کے تین بیٹے بِلہان، زعوان اور عقان تھے۔ دیسان کے دو بیٹے عُوض اور اران تھے۔ | .42 |
اِس سے پہلے کہ اسرائیلیوں کا کوئی بادشاہ تھا ذیل کے بادشاہ یکے بعد دیگرے ملکِ ادوم میں حکومت کرتے تھے: بالع بن بعور جو دنہابا شہر کا تھا۔ | .43 |
اُس کی موت پر یوباب بن زارح جو بُصرہ شہر کا تھا۔ | .44 |
اُس کی موت پر حُشام جو تیمانیوں کے ملک کا تھا۔ | .45 |
اُس کی موت پر ہدد بن بِدد جس نے ملکِ موآب میں مِدیانیوں کو شکست دی۔ وہ عویت شہر کا تھا۔ | .46 |
اُس کی موت پر سملہ جو مسرِقہ شہر کا تھا۔ | .47 |
اُس کی موت پر ساؤل جو دریائے فرات پر رحوبوت شہر کا تھا۔ | .48 |
اُس کی موت پر بعل حنان بن عکبور۔ | .49 |
اُس کی موت پر ہدد جو فاعُو شہر کا تھا۔ (بیوی کا نام مہیطب ایل بنت مطرِد بنت میزاہاب تھا۔) | .50 |
پھر ہدد مر گیا۔ ادومی قبیلوں کے سردار تِمنع، علیاہ، یتیت، | .51 |
اُہلی بامہ، ایلہ، فینون، | .52 |
قنز، تیمان، مِبصار، | .53 |
مجدی ایل اور عِرام تھے۔ یہی ادوم کے سردار تھے۔ | .54 |
1Chronicles 1/29 → |