← Psalms 97/150 → |
رب بادشاہ ہے! زمین جشن منائے، ساحلی علاقے دُور دُور تک خوش ہوں۔ | .1 |
وہ بادلوں اور گہرے اندھیرے سے گھرا رہتا ہے، راستی اور انصاف اُس کے تخت کی بنیاد ہیں۔ | .2 |
آگ اُس کے آگے آگے بھڑک کر چاروں طرف اُس کے دشمنوں کو بھسم کر دیتی ہے۔ | .3 |
اُس کی کڑکتی بجلیوں نے دنیا کو روشن کر دیا تو زمین یہ دیکھ کر پیچ و تاب کھانے لگی۔ | .4 |
رب کے آگے آگے، ہاں پوری دنیا کے مالک کے آگے آگے پہاڑ موم کی طرح پگھل گئے۔ | .5 |
آسمانوں نے اُس کی راستی کا اعلان کیا، اور تمام قوموں نے اُس کا جلال دیکھا۔ | .6 |
تمام بُت پرست، ہاں سب جو بُتوں پر فخر کرتے ہیں شرمندہ ہوں۔ اے تمام معبودو، اُسے سجدہ کرو! | .7 |
کوہِ صیون سن کر خوش ہوا۔ اے رب، تیرے فیصلوں کے باعث یہوداہ کی بیٹیاں باغ باغ ہوئیں۔ | .8 |
کیونکہ تُو اے رب، پوری دنیا پر سب سے اعلیٰ ہے، تُو تمام معبودوں سے سربلند ہے۔ | .9 |
تم جو رب سے محبت رکھتے ہو، بُرائی سے نفرت کرو! رب اپنے ایمان داروں کی جان کو محفوظ رکھتا ہے، وہ اُنہیں بےدینوں کے قبضے سے چھڑاتا ہے۔ | .10 |
راست باز کے لئے نور کا اور دل کے دیانت داروں کے لئے شادمانی کا بیج بویا گیا ہے۔ | .11 |
اے راست بازو، رب سے خوش ہو، اُس کے مُقدّس نام کی ستائش کرو۔ | .12 |
← Psalms 97/150 → |