← Psalms 67/150 → |
زبور۔ تاردار سازوں کے ساتھ گانا ہے۔ موسیقی کے راہنما کے لئے۔ اللہ ہم پر مہربانی کرے اور ہمیں برکت دے۔ وہ اپنے چہرے کا نور ہم پر چمکائے (سِلاہ) | .1 |
تاکہ زمین پر تیری راہ اور تمام قوموں میں تیری نجات معلوم ہو جائے۔ | .2 |
اے اللہ، قومیں تیری ستائش کریں، تمام قومیں تیری ستائش کریں۔ | .3 |
اُمّتیں شادمان ہو کر خوشی کے نعرے لگائیں، کیونکہ تُو انصاف سے قوموں کی عدالت کرے گا اور زمین پر اُمّتوں کی قیادت کرے گا۔ (سِلاہ) | .4 |
اے اللہ، قومیں تیری ستائش کریں، تمام قومیں تیری ستائش کریں۔ | .5 |
زمین اپنی فصلیں دیتی ہے۔ اللہ ہمارا خدا ہمیں برکت دے! | .6 |
اللہ ہمیں برکت دے، اور دنیا کی انتہائیں سب اُس کا خوف مانیں۔ | .7 |
← Psalms 67/150 → |