← Psalms 29/150 → |
داؤد کا زبور۔ اے اللہ کے فرزندو، رب کی تمجید کرو! رب کے جلال اور قدرت کی ستائش کرو! | .1 |
رب کے نام کو جلال دو۔ مُقدّس لباس سے آراستہ ہو کر رب کو سجدہ کرو۔ | .2 |
رب کی آواز سمندر کے اوپر گونجتی ہے۔ جلال کا خدا گرجتا ہے، رب گہرے پانی کے اوپر گرجتا ہے۔ | .3 |
رب کی آواز زوردار ہے، رب کی آواز پُرجلال ہے۔ | .4 |
رب کی آواز دیودار کے درختوں کو توڑ ڈالتی ہے، رب لبنان کے دیودار کے درختوں کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیتا ہے۔ | .5 |
وہ لبنان کو بچھڑے اور کوہِ سِریون کو جنگلی بَیل کے بچے کی طرح کودنے پھاندنے دیتا ہے۔ | .6 |
رب کی آواز آگ کے شعلے بھڑکا دیتی ہے۔ | .7 |
رب کی آواز ریگستان کو ہلا دیتی ہے، رب دشتِ قادس کو کانپنے دیتا ہے۔ | .8 |
رب کی آواز سن کر ہرنی دردِ زہ میں مبتلا ہو جاتی اور جنگلوں کے پتے جھڑ جاتے ہیں۔ لیکن اُس کی سکونت گاہ میں سب پکارتے ہیں، ”جلال!“ | .9 |
رب سیلاب کے اوپر تخت نشین ہے، رب بادشاہ کی حیثیت سے ابد تک تخت نشین ہے۔ | .10 |
رب اپنی قوم کو تقویت دے گا، رب اپنے لوگوں کو سلامتی کی برکت دے گا۔ | .11 |
← Psalms 29/150 → |