← Psalms 124/150 → |
اسرائیل کہے، ”اگر رب ہمارے ساتھ نہ ہوتا، | .1 |
اگر رب ہمارے ساتھ نہ ہوتا جب لوگ ہمارے خلاف اُٹھے | .2 |
اور آگ بگولا ہو کر اپنا پورا غصہ ہم پر اُتارا، تو وہ ہمیں زندہ ہڑپ کر لیتے۔ | .3 |
پھر سیلاب ہم پر ٹوٹ پڑتا، ندی کا تیز دھارا ہم پر غالب آ جاتا | .4 |
اور متلاطم پانی ہم پر سے گزر جاتا۔“ | .5 |
رب کی حمد ہو جس نے ہمیں اُن کے دانتوں کے حوالے نہ کیا، ورنہ وہ ہمیں پھاڑ کھاتے۔ | .6 |
ہماری جان اُس چڑیا کی طرح چھوٹ گئی ہے جو چڑی مار کے پھندے سے نکل کر اُڑ گئی ہے۔ پھندا ٹوٹ گیا ہے، اور ہم بچ نکلے ہیں۔ | .7 |
رب کا نام، ہاں اُسی کا نام ہمارا سہارا ہے جو آسمان و زمین کا خالق ہے۔ | .8 |
← Psalms 124/150 → |