← Psalms 121/150 → |
زیارت کا گیت۔ مَیں اپنی آنکھوں کو پہاڑوں کی طرف اُٹھاتا ہوں۔ میری مدد کہاں سے آتی ہے؟ | .1 |
میری مدد رب سے آتی ہے، جو آسمان و زمین کا خالق ہے۔ | .2 |
وہ تیرا پاؤں پھسلنے نہیں دے گا۔ تیرا محافظ اونگھنے کا نہیں۔ | .3 |
یقیناً اسرائیل کا محافظ نہ اونگھتا ہے، نہ سوتا ہے۔ | .4 |
رب تیرا محافظ ہے، رب تیرے دہنے ہاتھ پر سائبان ہے۔ | .5 |
نہ دن کو سورج، نہ رات کو چاند تجھے ضرر پہنچائے گا۔ | .6 |
رب تجھے ہر نقصان سے بچائے گا، وہ تیری جان کو محفوظ رکھے گا۔ | .7 |
رب اب سے ابد تک تیرے آنے جانے کی پہرہ داری کرے گا۔ | .8 |
← Psalms 121/150 → |