← Psalms 120/150 → |
زیارت کا گیت۔ مصیبت میں مَیں نے رب کو پکارا، اور اُس نے میری سنی۔ | .1 |
اے رب، میری جان کو جھوٹے ہونٹوں اور فریب دہ زبان سے بچا۔ | .2 |
اے فریب دہ زبان، وہ تیرے ساتھ کیا کرے، مزید تجھے کیا دے؟ | .3 |
وہ تجھ پر جنگجو کے تیز تیر اور دہکتے کوئلے برسائے! | .4 |
مجھ پر افسوس! مجھے اجنبی ملک مسک میں، قیدار کے خیموں کے پاس رہنا پڑتا ہے۔ | .5 |
اِتنی دیر سے امن کے دشمنوں کے پاس رہنے سے میری جان تنگ آ گئی ہے۔ | .6 |
مَیں تو امن چاہتا ہوں، لیکن جب کبھی بولوں تو وہ جنگ کرنے پر تُلے ہوتے ہیں۔ | .7 |
← Psalms 120/150 → |