| ← Psalms 113/150 → |
| رب کی حمد ہو! اے رب کے خادمو، رب کے نام کی ستائش کرو، رب کے نام کی تعریف کرو۔ | .1 |
| رب کے نام کی اب سے ابد تک تمجید ہو۔ | .2 |
| طلوعِ صبح سے غروبِ آفتاب تک رب کے نام کی حمد ہو۔ | .3 |
| رب تمام اقوام سے سربلند ہے، اُس کا جلال آسمان سے عظیم ہے۔ | .4 |
| کون رب ہمارے خدا کی مانند ہے جو بلندیوں پر تخت نشین ہے | .5 |
| اور آسمان و زمین کو دیکھنے کے لئے نیچے جھکتا ہے؟ | .6 |
| پست حال کو وہ خاک میں سے اُٹھا کر پاؤں پر کھڑا کرتا، محتاج کو راکھ سے نکال کر سرفراز کرتا ہے۔ | .7 |
| وہ اُسے شرفا کے ساتھ، اپنی قوم کے شرفا کے ساتھ بٹھا دیتا ہے۔ | .8 |
| بانجھ کو وہ اولاد عطا کرتا ہے تاکہ وہ گھر میں خوشی سے زندگی گزار سکے۔ رب کی حمد ہو! | .9 |
| ← Psalms 113/150 → |