← Job 25/42 → |
پھر بِلدد سوخی نے جواب دے کر کہا، | .1 |
”اللہ کی حکومت دہشت ناک ہے۔ وہی اپنی بلندیوں پر سلامتی قائم رکھتا ہے۔ | .2 |
کیا کوئی اُس کے دستوں کی تعداد گن سکتا ہے؟ اُس کا نور کس پر نہیں چمکتا؟ | .3 |
تو پھر انسان اللہ کے سامنے کس طرح راست باز ٹھہر سکتا ہے؟ جو عورت سے پیدا ہوا وہ کس طرح پاک صاف ثابت ہو سکتا ہے؟ | .4 |
اُس کی نظر میں نہ چاند پُرنور ہے، نہ ستارے پاک ہیں۔ | .5 |
تو پھر انسان کس طرح پاک ٹھہر سکتا ہے جو کیڑا ہی ہے؟ آدم زاد تو مکوڑا ہی ہے۔“ | .6 |
← Job 25/42 → |