← Genesis 5/50 → |
ذیل میں آدم کا نسب نامہ درج ہے۔ جب اللہ نے انسان کو خلق کیا تو اُس نے اُسے اپنی صورت پر بنایا۔ | .1 |
اُس نے اُنہیں مرد اور عورت پیدا کیا۔ اور جس دن اُس نے اُنہیں خلق کیا اُس نے اُنہیں برکت دے کر اُن کا نام آدم یعنی انسان رکھا۔ | .2 |
آدم کی عمر 130 سال تھی جب اُس کا بیٹا سیت پیدا ہوا۔ سیت صورت کے لحاظ سے اپنے باپ کی مانند تھا، وہ اُس سے مشابہت رکھتا تھا۔ | .3 |
سیت کی پیدائش کے بعد آدم مزید 800 سال زندہ رہا۔ اُس کے اَور بیٹے بیٹیاں بھی پیدا ہوئے۔ | .4 |
وہ 930 سال کی عمر میں فوت ہوا۔ | .5 |
سیت 105 سال کا تھا جب اُس کا بیٹا انوس پیدا ہوا۔ | .6 |
اِس کے بعد وہ مزید 807 سال زندہ رہا۔ اُس کے اَور بیٹے بیٹیاں بھی پیدا ہوئے۔ | .7 |
وہ 912 سال کی عمر میں فوت ہوا۔ | .8 |
انوس 90 برس کا تھا جب اُس کا بیٹا قینان پیدا ہوا۔ | .9 |
اِس کے بعد وہ مزید 815 سال زندہ رہا۔ اُس کے اَور بیٹے بیٹیاں بھی پیدا ہوئے۔ | .10 |
وہ 905 سال کی عمر میں فوت ہوا۔ | .11 |
قینان 70 سال کا تھا جب اُس کا بیٹا مہلل ایل پیدا ہوا۔ | .12 |
اِس کے بعد وہ مزید 840 سال زندہ رہا۔ اُس کے اَور بیٹے بیٹیاں بھی پیدا ہوئے۔ | .13 |
وہ 910 سال کی عمر میں فوت ہوا۔ | .14 |
مہلل ایل 65 سال کا تھا جب اُس کا بیٹا یارد پیدا ہوا۔ | .15 |
اِس کے بعد وہ مزید 830 سال زندہ رہا۔ اُس کے اَور بیٹے بیٹیاں بھی پیدا ہوئے۔ | .16 |
وہ 895 سال کی عمر میں فوت ہوا۔ | .17 |
یارد 162 سال کا تھا جب اُس کا بیٹا حنوک پیدا ہوا۔ | .18 |
اِس کے بعد وہ مزید 800 سال زندہ رہا۔ اُس کے اَور بیٹے بیٹیاں بھی پیدا ہوئے۔ | .19 |
وہ 962 سال کی عمر میں فوت ہوا۔ | .20 |
حنوک 65 سال کا تھا جب اُس کا بیٹا متوسلح پیدا ہوا۔ | .21 |
اِس کے بعد وہ مزید 300 سال اللہ کے ساتھ چلتا رہا۔ اُس کے اَور بیٹے بیٹیاں بھی پیدا ہوئے۔ | .22 |
وہ کُل 365 سال دنیا میں رہا۔ | .23 |
حنوک اللہ کے ساتھ ساتھ چلتا تھا۔ 365 سال کی عمر میں وہ غائب ہوا، کیونکہ اللہ نے اُسے اُٹھا لیا۔ | .24 |
متوسلح 187 سال کا تھا جب اُس کا بیٹا لمک پیدا ہوا۔ | .25 |
وہ مزید 782 سال زندہ رہا۔ اُس کے اَور بیٹے اور بیٹیاں بھی پیدا ہوئے۔ | .26 |
وہ 969 سال کی عمر میں فوت ہوا۔ | .27 |
لمک 182 سال کا تھا جب اُس کا بیٹا پیدا ہوا۔ | .28 |
اُس نے اُس کا نام نوح یعنی تسلی رکھا، کیونکہ اُس نے اُس کے بارے میں کہا، ”ہمارا کھیتی باڑی کا کام نہایت تکلیف دہ ہے، اِس لئے کہ اللہ نے زمین پر لعنت بھیجی ہے۔ لیکن اب ہم بیٹے کی معرفت تسلی پائیں گے۔“ | .29 |
اِس کے بعد وہ مزید 595 سال زندہ رہا۔ اُس کے اَور بیٹے بیٹیاں بھی پیدا ہوئے۔ | .30 |
وہ 777 سال کی عمر میں فوت ہوا۔ | .31 |
نوح 500 سال کا تھا جب اُس کے بیٹے سِم، حام اور یافت پیدا ہوئے۔ | .32 |
← Genesis 5/50 → |